حکومت کا تعلیمی شعبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مذمت ہے ،منظور وٹو
لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر، میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کا تعلیمی شعبے کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک قابل مذمت ہے کیونکہ بیورو کریسی نے صوبہ کے سرکاری سکولوں کو اپنانے کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے لہٰذاحکومت عام لوگوں سے بھی سرکاری سکول اپنانے کی اپیل کرے۔ایک بیان میں منظور وٹو کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں ہے جو تعلیم کو عام کرنے میں دلچسپی نہ رکھتے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ امیر بیگم ویلفےئر ٹرسٹ اوکاڑہ نے 8 سرکاری سکولوں کو ایک معاہدے کے تحت اپنایا اور اب ان سکولوں کی حالت بتدریج بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیر بیگم ٹرسٹ غریب بچوں کے تعلیمی اخراجات پورے کرنے کیلئے مالی امداد بھی کرتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبے کے مالی وسائل اگر سرکاری سکولوں کی حالت بہتر کرنے پر خرچ کئے جاتے تو اسکے اچھے نتائج برآمد ہوتے۔ منظور وٹو