مطالبات منظور نہ ہونے پرایپکا کا آج احتجاجی دھرنے کا اعلان

مطالبات منظور نہ ہونے پرایپکا کا آج احتجاجی دھرنے کا اعلان

 لاہور ( خبرنگار) صوبے بھر کے سرکاری ملازمین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے آج صبح پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایپکا کے صوبائی صدر حاجی محمد ارشاد چوہدری نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے 26 مارچ2015 ء کو وزیر اعلیٰ ہاوس، 7 کلب روڈ، لاہور کے باہراحتجاج و ڈے اینڈ نائٹ دھرنا دیا گیا تھا جس کے نتیجہ میں رانا ثناء اللہ و دیگر حکومتی نمائندگان اور ایپکا پنجاب کی مشترکہ صوبائی قیادت حاجی محمد ارشاد چوہدری و ظفر علی خان کے درمیان طویل مذاکرات کیے اور ایپکا کے مطالبات جن میں بجٹ 2013 ء میں دیگر صوبوں سے 5% فرق کا خاتمہ،صوبہ خیبر پختونخواہ کی طرز پر اپ گریڈیشن، گریڈایک تا سولہ تک تمام سرکاری ٹیکنیکل و نان ٹیکنیکل ملازمین کوبلا امتیاز ٹائم سکیل پروموشن کا اجراء جن محکمہ جات کے سروس رولز ابھی تک نہ بنے ہیں وہ جلد اپنا کیس S&GAD کو جلد نوٹیفائی کرے، سپیشل ایجوکیشن 50% کی 2010 ء سے منظوری، محکمہ زکوۃ کے ملازمین کو ریگولر کرنا اور حکومتی پالیسی کے بر عکس اُن کی اجرت کا خاتمہکی منظوری دی گئی جس کے باقاعدہ نوٹیفیکشن2 ہفتوں میں جاری کر نے کا اعلا ن کیا گیا تھا مگر اس سلسلہ میں تاحال کوئی پیش رفت نہ ہوئی ہے ۔ لالہ محمد اسلم مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا پاکستان، محمد یونس بھٹی صدر ایپکا لاہور ڈویژن، ریاض الدین جنرل سیکرٹری ایپکا لاہور ڈویژن، محمد اکرم سلطان چیئرمین ایپکا پنجاب، رانا محمد اشرف صدر اے جی آفس پنجاب، محکمہ زراعت سے شفقت ، حق نواز و راشداحمد خان صدر محکمہ صحت پنجاب، غلام مصطفےٰ صدر محکمہ خوراک جلوس کی قیادت کرینگے۔ دھرنے کا اعلان

مزید : صفحہ آخر


loading...