پاکستان کا افغانستان کو تجارت کیلئے بھارت تک براہ راست رسائی دینے سے انکار

پاکستان کا افغانستان کو تجارت کیلئے بھارت تک براہ راست رسائی دینے سے انکار

اسلام آباد(اے این این )پاکستان نے افغانستان کی دھمکی کوخاطر میں نہ لاتے ہوئے اسے بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے واہگہ بارڈرکے ذریعے براہ راست رسائی دینے سے صاف انکارکردیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق پاکستان نے افغانستان اوربھارت کیلئے روڈ لنک کھولنے سے انکارکرتے ہوئے افغانستان پرزوردیاہے کہ وہ کراچی پورٹ کے ذریعے تجارت جاری رکھے ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے افغان صدراشرف غنی نے بھارت کے دورے کے بعدپاکستان سے بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے واہگہ بارڈرکے ذریعے براہ راست رسائی دینے کامطالبہ کرتے ہوئے خبردارکیاتھاکہ اگرپاکستان نے افغانستان کی درخواست پرعمل نہ کیاتوپاکستانی ٹرکوں کووسطی ا یشاء تک رسائی نہیں دی جائے گی جبکہ ا فغان چیف ایگزیکٹوعبداللہ عبداللہ نے کہاتھاکہ اگرپاکستان وسطی ایشیاء تک رسائی چاہتاہے تو ہماری درخواست کامثبت جواب دیناہوگا۔ دھمکی مسترد

مزید : صفحہ آخر


loading...