دھرنا انقلابی جدو جہد کا فقط ایک باب تھا پوری کتاب باقی ہے ،طاہرالقادری
لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری نے کہا ہے کہ دھرنا ہماری انقلابی جدوجہد کا فقط ایک باب تھا ابھی پوری کتاب باقی ہے۔ سیاسی قیادت نے لوٹ مار کی کمائی کے بل بوتے پر 20کروڑ عوام اور جمہوری نظام کو یرغمال بنارکھا ہے وہ گزشتہ روز پاکستان عوامی تحریک کی فیڈرل کونسل کے اجلاس سے ٹورنٹو کینیڈا سے ویڈیو لنک پر براہ راست خطاب کر رہے تھے۔ فیڈرل کونسل کے اجلاس میں سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا،آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے 700 سے زائد ممبر ز نے شرکت کی۔ فیڈرل کونسل کا اجلاس 14گھنٹے مسلسل جاری رہا اور سربراہ عوامی تحریک نے بلدیاتی انتخابات، ملک بھر میں عوامی تحریک کی تنظیم نو، آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور تجاویز لیں۔ طاہر القادری