وزیر داخلہ کا پولیس اور ایف آئی اے کے 190 افسران کو شو کاز نوٹس جاری کرنیکا حکم

وزیر داخلہ کا پولیس اور ایف آئی اے کے 190 افسران کو شو کاز نوٹس جاری کرنیکا حکم

 لاہور( زاہد علی خان)وزیر داخلہ نے پولیس اور ایف آئی اے کے 190 سے زائد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کاحکم دیا ہے۔ ان میں مقدمات قتل، اغواء برائے تاوان اور ایف آئی اے کے اہم مقدمات شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان مقدمات کے بارے میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسران نے ناقص تفتیش کی اور اس میں مبینہ طور پر ملزموں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی گئی۔ وزیر داخلہ نے ان افسران کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کے علاوہ ان سے تفتیش واپس لے کر پولیس اور ایف آئی اے کے اعلیٰ حکام کو حکم دیا گیا ہے کہ ان مقدمات کی تفتیش دوبارہ کروائی جائے اور اس میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی بھی کی جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ تفتیش کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ تفتیشی افسران پر دباؤ بھی ڈالا گیا اور انہیں بھاری رقوم کی بھی پیشکش کی گئی اور کئی افسران یہ رقوم لے بھی چکے ہیں۔ جن کے بارے میں حکام نے ثبوت بھی حاصل کر لئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیر داخلہ کے علم میں لایا گیا ہے کہ ایف آئی اے پولیس کے بعض افسران اہم مقدمات میں تفتیش کے تقاضے پورے نہیں کرتے اور ان تفتیشوں کے دوران انہوں نے بھاری رقوم بطور رشوت بھی وصول کی۔ تفتیشی افسران نے تفتیش کے رُخ بھی موڑ دئیے اور ایسے مقدمات جن میں ملزمان کے بارے میں مدعیوں نے ثبوت بھی پیش کئے اس کے باوجود ملزموں کو ہی فائدہ پہنچایا گیا۔ وزیر داخلہ نے صوبائی پولیس کے سربراہ ایف آئی اے کے سربراہ سے بھی اس حوالے سے رپورٹ طلب کی ہے کہ اور کہاہے کہ ناقص تفتیش کرنے والوں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...