لکھوی کی رہائی کیخلاف بھارتی واویلا عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ،حافظ سعید

لکھوی کی رہائی کیخلاف بھارتی واویلا عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ...

 لاہور( نمائندہ خصوصی) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ ذکی الرحمان لکھوی کی رہائی کے خلاف بھارت کا اقوام متحدہ کو خط لکھنا پاکستان پر دباؤ بڑھانے اور عدالتی عمل پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔بھارت مسئلہ کشمیرخود اقوام متحدہ لیکر گیا لیکن اس نے آج تک کسی قرارداد پر عمل درآمد نہیں کیا ۔پاکستان ایک آزاد ملک ہے۔ اگر بھارت پاکستان کے عدالتی فیصلوں کوتسلیم کرنے کیلئے تیار نہیں تو اس کے جھوٹے پروپیگنڈا کو کس طرح قبول کیاجاسکتا ہے؟۔ ذکی الرحمان لکھوی کا مقدمہ عدالتوں میں زیر سماعت ہے ۔ہم پاکستانی عدالتوں کے فیصلوں کو تسلیم کرتے ہیں۔سوموار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت کی جانب سے ذکی الرحمن لکھوی کے خلاف الزامات کسی عدالت میں ثابت نہیں ہو سکے۔ انڈیا کہتا رہا ہے کہ وہ ممبئی حملہ کے حوالہ سے ثبوت فراہم کرے گا مگر وہ ایسا کرنے میں ناکام رہا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کی قرارداد میں گرفتاری یا نظربندی کی کوئی بات شامل نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کمیٹی کو خط لکھ کر انڈیا نے اپنی شکست تسلیم کر لی ۔ایسا کرنا کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مترادف ہے۔ بھارتی واویلا

مزید : صفحہ آخر


loading...