ٹوائلٹ پیپر موجود نہ تھا ،ائیر ہوسٹس کے اعلان نے مسافروں کو حیران کر دیا

ٹوائلٹ پیپر موجود نہ تھا ،ائیر ہوسٹس کے اعلان نے مسافروں کو حیران کر دیا
 ٹوائلٹ پیپر موجود نہ تھا ،ائیر ہوسٹس کے اعلان نے مسافروں کو حیران کر دیا

  


لندن (نیوز ڈیسک) طویل ہوائی سفر کے دوران سینکڑوں مسافروں کو متعدد بار ٹوائلٹ جانے کی ضرورت پیش آسکتی ہے اور اگر ٹوائلٹ میں جسمانی صفائی کا کوئی انتظام ہی نہ ہو تو یہ سفر ڈراؤنا خواب بن سکتا ہے۔اگرچہ یہ بات بظاہر ناممکن نظر آتی ہے لیکن ریان ایئر کی سپین سے برطانیہ جانے والی پرواز میں واقعی یہ حادثہ پیش آگیا کہ اس میں ٹوائلٹ پیپر موجود نہ تھا اور پرواز کے آغاز میں ہی مسافروں کو یہ پریشان کن خبر سنا دی گئی ہے۔ یہ پرواز مرسیا شہر سے لندن کے لئے روانہ ہوئی تھی کہ مسافروں کو ایک ایئرہوسٹس نے اطلاع دی کہ پرواز میں ٹوائلٹ پیپر موجود نہیں ہے لہٰذا وہ ٹوائلٹ کا استعمال بہت سوچ سمجھ کر کریں۔ مسافر شان اوڈیا نے اخبار ’’دی سن‘‘ کو بتایا کہ جب ایئرہوسٹس نے یہ اعلان کیا تو تمام مسافر وحشت ناک نظروں سے ایک دوسرے کا منہ دیکھنے لگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ جانا ایک بنیادی ضرورت ہے اور یہ خبر مسافروں کے لئے صدمہ خیز تھی۔ایئرلائن کے ایک نمائندے کے مطابق ٹوائلٹ پیپر کی عدم موجودگی کا واقعہ مرسیا شہر میں ایئرلائن کے ہینڈلنگ ایجنٹس کی ناکامی کی وجہ سے پیش آیا جو یہ ضروری سامان بروقت نہیں پہنچا سکے تھے۔ نمائندہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایئرلائن نے ٹوائلٹ پیپر کا انتظار کرنے کی بجائے بروقت روانگی کو ترجیح دی۔ واضح رہے کہ اس پرواز میں ٹوائلٹ پیپر کے علاوہ دودھ بھی دستیاب نہ تھا۔ نمائندے کے مطابق ایئرلائن نے مسافروں سے سخت معذرت کی تھی لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ مسافروں نے دوران پرواز اپنا وقت کیسے گزارا اور ان کے حالات کیسے رہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...