کھٹمنڈو: 8 روز بعد 101 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا گیا

کھٹمنڈو: 8 روز بعد 101 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا گیا
 کھٹمنڈو: 8 روز بعد 101 سالہ شخص کو زندہ نکال لیا گیا

  


کھٹمنڈو(خصوصی رپورٹ) نیپال میں زلزلے کے 8 روز بعد 101 سالہ شخص کو اس کے گھر کے ملبے سے زندہ نکال لیا گیا ہے۔۔ نیپال کے دارالحکومت کٹھٹمنڈو میں 75 فیصد عمارتوں کو ناقابل رہائش قرار دے دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 101 سالہ شخص زلزلے کے نتیجے میں تباہ ہونے والے اپنے مکان کے ملبے تلے 8 روز تک زندہ رہا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال پہنچایا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اس سے قبل نیپالی حکام نے اعلان کیا تھا کہ ملبے کے نیچے اب مزید کسی زندہ فرد کے رہنے کا امکان نہیں رہا ہے۔

مزید : صفحہ آخر


loading...