ملت پارک، ہمسایوں کا محنت کش کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

ملت پارک، ہمسایوں کا محنت کش کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کرائم سیل) ملت پارک کے علاقہ میں ہمسایوں کا محنت کش کے گھر میں گھس کر خواتین پر تشدد، متاثرہ افراد انصاف کے حصول کے لئے تھانے پہنچ گئے ۔تفصیلا ت کے مطابق گلستان کالونی کے رہائشی عرفان کے 5سالہ بیٹے عبد الرحمن نے کھیلتے ہو ئے ہمسائے عدیل کے گیس میٹر کا والو وبند کر دیا جس پر عدیل بٹ اور اس کا بھائی جانی چادر اورچاردیوری کا تقدس پامال کر تے ہو ئے عرفان کے گھر میں گھس گئے ، انہوں نے عرفان کے والد یوسف اور والدہ کو تشد د کا نشانہ بنا تے ہو ئے ان کے کپڑے پھاڑ دئے۔متاثرہ میاں بیوی نے روز نامہ ’’پاکستان‘‘ سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ ملزمان نے ہمارے ساتھ سخت زیادتی کی ہے، اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جا ئے ۔

مزید :

علاقائی -