نصیر آباد ، جواں سال شخص پرُاسرار طور پر ہلاک ہو گیا

نصیر آباد ، جواں سال شخص پرُاسرار طور پر ہلاک ہو گیا

 لا ہور (کرا ئم سیل ) نصیر آباد کے علاقے میں جواں سال شخص پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے میں جمع کروا دیا ہے ۔ بتا یا گیا ہے کہ نصیر آباد کے علاقے میں ایک شخص کو بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر اید ھی ایمبولنس نے اسکو ہسپتال میں منتقل کیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، اس کی جیب سے شناختی کارڈ برآمد ہوا جس سے اسکی شناخت احسان کے نام سے ہوئی ۔ پولیس نے اس کے اہل خانہ کو اطلاع دی جنہوں نے مردہ خانے میں پہنچ کر اسکی شناخت کرلی ۔ پولیس کے مطابق اہل خانہ کا کہنا ہے کہ متوفی احسان کو د ل کا دورہ پڑتاتھا اور ہم اسکا علاج کروا رہے تھے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کی درخواست پر لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا جائے گا ۔

مزید : علاقائی


loading...