ہیر، جاگیردار کے غنڈوں کی محنت کش کے گھر پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر تشدد

ہیر، جاگیردار کے غنڈوں کی محنت کش کے گھر پر قبضہ کی کوشش، مزاحمت پر تشدد

لاہور(کرائم سیل)ہیر کے علاقہ میں جاگیر دارکے درجنوں غنڈوں کی غریب محنت کش کے گھر پر قبضہ کر نے کی کوشش، خواتین اور مردوں پر وحشیانہ تشدد کر ڈالا، پو لیس نے سی سی پی او کے حکم پر 4نامزد اور 6نا معلوم افراد کے خلاف مقد مہ درج کر تے ہو ئے ملزما ن کی گر فتار ی کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دئے تاہم پو لیس کسی بھی ملزم کو گر فتار نہ کر سکی۔بتا یا گیا ہے کہ ہیر کے مقا می گاؤں کے رہائشی محنت کش وارث کے گھر میں گز شتہ روز گاؤں کے جاگیردار کے بیٹے کا کا اور خالد وغیرہ اپنے درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ گھس آئے اور اس کے گھر پر قبضہ کر نے کی کوشش کی جس پر اہل خا نہ نے مزاحمت کی تو ملزما ن نے ڈنڈوں سے مارنا شروع کر دیاجبکہ دو خواتین کے کپڑے پھاڑ دئے اور وارث کا با زو توڑ دیا۔ پو لیس نے ملزما ن کے خلاف 15پر کال چلنے کے با وجود مقدمہ درج نہ کیا اور نہ ہی میڈیکل کروایا گیا گز شتہ روز وارث اپنے اہل خا نہ کے ہمراہ سی سی پی اوآفس پیش ہوگیا۔ سی سی پی او لاہور نے ڈی ایس پی ہیر سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ پو لیس نے ملزما ن کے خلاف فو ر ی مقدمہ درج کر تے ہو ئے ملزمان گر فتاری کے لئے چھا پے مارنے شروع کر دئے تاہم ملزما ن کی گر فتاری عمل میں نہ آ سکی ۔

مزید : علاقائی


loading...