حادثات میں ہلاک ہونے والے 48افراد کومختلف جگہ منتقل کیا گیا

حادثات میں ہلاک ہونے والے 48افراد کومختلف جگہ منتقل کیا گیا

لا ہور (کرا ئم سیل ) ایدھی ترجمان کے مطابق گزشتہ ماہ اپریل 2015ء ایدھی ویلفیئر سینٹروں کی جانب سے ملنے والی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف علاقوں میں ہونے والے مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے 48افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے مختلف جگہ منتقل کیا گیااور زخمی ہونے والے 77افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیاجبکہ 3915 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1325 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔27لاوارث میتوں کو ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 365افراد میں سے 344کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ایدھی فری ڈسپنسری کے تحت 6605 مریضوں کوطبی اداد /ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر کے تحت 13959افراد کو ایک وقت کا کھانا فراہم کیا گیا۔ویل چیئر ، بیساکھیاں، چیئر پاٹ ، اورواکر سٹینڈ مستحق افراد کو دیے گئے۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔

مزید : علاقائی


loading...