ساہوکا :چھاپہ مار ٹیم کے آنے سے قبل دوکاندار دوکانیں بند کر کے فرار

ساہوکا :چھاپہ مار ٹیم کے آنے سے قبل دوکاندار دوکانیں بند کر کے فرار

 ساہوکا (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر کا ٹیم کے ہمراہ ساہوکا ،دیوان صاحب میں گھی ،سرخ مرچ ، مٹھائی ،دودھ اور بیکری کی اشیاء میں ملاوٹ کے خلاف آپریشن معتدد دوکانداراطلاع ہونے پر دوکانیں بند کر کے فرارٹیم نمونہ جات حاصل کرنے میں ناکام ۔تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر کا ٹیم کے ہمراہ ساہوکا ،دیوان صاحب میں گھی ،سرخ مرچ ،مٹھائی ،دودھ، بیکری کی اشیاء میں ملاوٹ اور غیر معیاری اور جعلی مشروباتبنانے والوں کے خلاف آپریشندوکانداروں کو اطلاع ملنے پر ناکام ہو گیا ڈی ایس آئی کی سربراہی میں آنے والی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی معتدد دوکانداردوکانیں بند کر کے موقع سے فرار ہو گئے جس کی وجہ سے ٹیم کو ناقص اشیاء کے نمونہ جات حاصل میں ناکامی کا سامنا کر نا پڑا عوامی وسماجی حلقوں نے ڈائریکٹر ہیلتھ پنجاب ،ڈی سی او وہاڑی سے کا روائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...