شہر کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی 50ٹیمیں تیار

شہر کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی 50ٹیمیں تیار

 لاہور(کرا ئم سیل ) شہر کو غیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے پولیس کی 50ٹیمیں تیار ، سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن خود آپریشن کی نگرانی کریں گے ، غیرقانو نی اسلحہ اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جائے گی پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بدمعاش عناصر ، بااثر اور پیسے والے افراد نے پانچ چھہ گن مین ساتھ گاڑیوں میں لے کر چلنے کو کلچر بنا لیا ہے، ایسے تمام افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کی جا رہی ہے جو اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں اور جن کے پاس غیرقانونی اسلحہ موجود ہے ۔ پولیس کی 50ٹیمیں اس آپریشن میں حصہ لیں گی جن کی نگرانی سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی آپریشن خود کریں گے ۔

مزید : علاقائی


loading...