سیٹ بیلٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز

سیٹ بیلٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز

لا ہور (وقائع نگا ر خصو صی ) چیف ٹریفک آفیسرلاہورطیب حفیظ چیمہ نے کہا ہے کہ دوران سفر سیٹ بیلٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہو گی، 11مئی سے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن شروع کردیا جائے گا۔ اس سلسلے میں لبرٹی گول چکر کے قریب اٹلس ہنڈا کے تعاون سے ٹریفک آگاہی کیمپ کا آغاز کیا گیا ۔سیٹ بیلٹ کے استعمال کی ترغیب دینے اور عوام میں ٹریفک شعور بیدار کرنے کیلئے لگائے گئے آگاہی کیمپ میں ڈی سی اولاہور کیپٹن عثمان، ڈی آئی جی آپریشن لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف ، اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی مینجرتسلیم شجاع، سکولوں کے بچے، اسکاؤٹس اور مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ افرادشریک تھے۔ٹریفک آگاہی کیمپ کے مہمانوں اورشرکاء نے لوگوں میں پھولوں کے گلدستے ، سیٹ بیلٹ کے استعمال کی افادیت، ٹریفک قوانین کی پاسداری پر مبنی پمفلٹ تقسیم کیے اور نوجوانوں کوٹریفک قوانین کی پابندی کے بارے میں بریف کیا۔ چیف ٹریفک آفیسر نے کہا کہ دوران ڈرائیونگ سیٹ بیلٹ کے استعمال سے کسی حادثے کی صورت میں ممکنہ نقصان میں کمی آجاتی ہے11مئی تک شہر بھر کی شاہراہوں اور چوکوں میں سیٹ بیلٹ کے استعمال کی افادیت اور ٹریفک آگاہی کیمپ لگائے جائیں گے، جس کے بعد سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی ۔ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی بروقت امداد سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیحات ہیں۔ٹریفک قوانین کی بالادستی اور لوگوں میں ٹریفک قوانین بارے شعور اجاگر کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ شہریوں سے انتہائی شائستہ رویہ رکھتے ہوئے ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے شعور اجاگر کریں ۔

مزید : علاقائی


loading...