بوریوالا، ماڈل ٹاؤن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

بوریوالا، ماڈل ٹاؤن پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی

 بورے والا(نامہ نگار) ایس ایچ اوتھانہ ماڈل ٹاؤن رانا محمد اکرم کی قیادت میں پولیس نے گذشتہ دو ماہ کے دوران منشیات فروشوں،جرائم پیشہ افراد اور ڈاکوؤں،عدالتی مفروران،قمار بازوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے5716گرام چرس،294لیٹر شراب،ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 28 ملزم گرفتار کیئے،جن سے 5عدد کلاشنکوفیں برآمد کیں70خطرناک جرائم پیشہ افراد کو بھی گرفتار کیا گیا،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر گذشتہ دو ماہ کے دوران تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے ایس ایچ او رانا محمد اکرم کی قیادت میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے95عدالتی مفروران کو گرفتار کرنے کے علاوہ طالبعلم مبین احمد کے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ ٍؑ کر ملزمان کو گرفتارکر لیا اس کے علاوہ11خطرناک ڈاکوؤں کو بھی گرفتار کیا قتل ڈکیتی کے 14مقدمات درج کرکے 11مقدمات چالان کیے قمار بازی کے 16مقدمات درج کرکے 20سے زائد افراد کو گرفتار کیا جبکہ شہر بھر میں رات کے وقت سنسان علاقوں میں گن پوائنٹ پر لوگوں سے موٹرسائیکلیں،موبائل اور نقدی چھین کر خوف و ہراس کی علامت ملزم نوید احمد کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے موٹرسائیکلیں،ناجائز اسلحہ،موبائلز اور نقدی برآمد کی ملزم کی گرفتاری پر لوگوں نے سکون کا سانس لیا رانا محمد اکرم ایس ایچ او نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں ٹیم ورک،ڈی پی او وہاڑی اور ڈی ایس پی کی سرپرستی میں حاصل ہوئیں۔

مزید : علاقائی


loading...