لاکھوں کی ڈکیٹی،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

لاکھوں کی ڈکیٹی،راہزنی اور چوری کی وارداتیں ،مزاحمت پر ایک شہری زخمی

 لاہور(کر ا ئم سیل )صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کر کے مزاحمت پر ایک شہری کو زخمی کردیا -ذرائع کے مطابق لاری اڈہ کا تاجر قاسم اپنے والد اور بھائی کے ہمراہ دکان بندکر کے گھر جارہا تھا کہ پیکو روڈ پر دوڈاکوؤں نے روک کر اڑھائی لاکھ روپے چھین لئے اور مزاحمت پر فائرنگ کر کے قاسم کے والد کو زخمی کردیا -شفیق آباد گلی نمبر 14میں عمران حیدر اور اسکے ہمسائے کے گھر سے 7ڈاکو 9لاکھ،،سبزہ زار ای بلاک میں الیاس کے گھر سے دوڈاکو ساڑھے آٹھ لا کھ کو ٹ لکھپت احباب سکیم میں نعیم کے گھر سے چار ڈاکو تین لاکھ25ہزار کی نقدی اور زیورات جبکہ گلشن راوی جی بلاک میں اسلم کی دکان سے تین ڈاکو 25ہزارکی نقدی لوٹ کرفرار ہو گئے۔ نشتر کالونی میں اللہ ہو پل پر 6ڈاکوؤں نے ملک شوکت کا 40لاکھ مالیت کا سبزیوں سے لوڈ ٹرک لوٹ لیا جبکہ فیصل ٹاؤن میں عرفان سے 90ہزار،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے مصباح سے 30ہزار ،مغل پورہ میں ڈاکوؤں نے خادم سے 23ہزار،سمن آباد میں ڈاکوؤں نے شاہد سے 35ہزار ،مصطفی ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے خادم سے 60ہزار،نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے اختر سے 75ہزار ، ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے شکیل اور اس کی فیملی سے 30ہزار ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے نعیم سے 80ہزار ،غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے اظہر سے 85ہزار اور ماڈل ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے جاوید سے 45ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل اور دیگر قیمتی اشیا چھین لیں ۔علاوہ ازیں ڈیفنس بی میں وقاص ،باغبانپورہ میں وسیم ،پرانی انارکلی میں اشرف اور کوٹ لکھپت میں شہباز گجر پورہ میں ندیم ،شاہدرہ میں نعیم ،شاد باغ میں قاسم ،مصری شاہ میں سرفراز،فیکٹری ایریا میں یوسف ،جنوبی چھاؤنی میں عمران کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی


loading...