لاہور پولیس نے اپریل میں 77 گینگز کے205 ملزموں کو گرفتار کیا
لا ہور (کرا ئم سیل )ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف کی رہنمائی اور خصوصی ہدایات پر لاہور پولیس نے رواں سال کے ماہِ اپریل کے دوران عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے77گینگز کے205ملزمان کو گرفتار کیا ، ان کے خلاف مختلف نوعیت کے176مقدمات ٹریس ہوئے ، ان گینگزکی برآمدگی تقریباَ47لاکھ سے زائد ہے۔اسی طرح اپریل میں مجموعی طور پر 565 اشتہاری اور140عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنزڈاکٹر حیدر اشرف نے لاہور پولیس کے تمام افسران کو ہدایت کی تھی کہ وہ شہر میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد، امن وامان کی فضا کو برقرار رکھنے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اورجرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کے لئے خصوصی اقدامات کریں جس پرلاہور کی تمام ڈویژنز میں قانون شکن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی گئی اور مجموعی طور پر ماہِ اپریل کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے77گینگز کا قلع قمع کرتے ہوئے205ملزمان کو گرفتار کیاگیا جبکہ ان کے خلاف176مقدمات ٹریس ہوئے ۔565اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا گیاجن میں Aکیٹیگری کے112، B کیٹیگری کے 453 اور 140 عدالتی مفروران، A کیٹیگری کے 6 اور Bکیٹیگری کے 134 شامل ہیں۔ اسی دورا ن ناجائزاسلحہ کے462مقدمات درج ہوئے جن میں462ملزمان کو گرفتار کرکے 7کلاشنکوف، 30رائفلیں، 36بندوقیں، 373ریوالورز وپسٹلز، 1خنجراور2437گولیاں برآمد کی گئیں جبکہ منشیات کے542مقدمات درج ہوئے جن میں549ملزمان کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے40کلو425گرام ہیروئن، 211کلو098گرام چرس، 250 گرام افیون اور3190شراب کی بوتلیں برآمد ہوئیں۔اسی طرح قماربازی کے117مقدمات درج ہوئے جن میں721ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے جوئے پر لگائی گئی15لاکھ39 ہزار سے زائد رقم برآمد ہوئی، قحبہ خانے کے25مقدمات درج ہوئے جن میں89ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اسی طرح ماہِ اپریل میں خصوصی مہم کے دوران ون ویلنگ، پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ ، گداگری، پرائس کنٹرول ، فارنر ایکٹ اورمیرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر407 ملزمان کے خلاف399مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے ۔