پاکستانی فائر سروس نے عالمی سطع کے معیار پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ،رانا محمد اقبال

پاکستانی فائر سروس نے عالمی سطع کے معیار پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں ،رانا ...

 لا ہور (کرا ئم سیل )4مئی گزشتہ روز فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا گیا اور فائر ریسکیورز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پنجاب بھر میں مختلف آگاہی پروگرام اور فلیگ مارچ کئے گئے۔اس حوالے سے مرکزی تقریب گورنرہاؤ س میں منعقد ہوئی جس میں قائمقام گورنرپنجاب رانا محمد اقبال نے بطورمہمانِ خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں فائرسیفٹی کمیشن کے ممبران بشمول سیکرٹری کمیشن رافع عالم ، چیئرمین نیشنل ڈزاسٹرمنیجمنٹ اتھارٹی میجر جنرل اصغر نواز دیگرمتعلقہ افراد ، معروف آرکیٹیکٹ نیئر علی دادا، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، وزیرہاوسنگ تنویر اسلم ملک اور ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122اور ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ڈاکٹر رضوان نصیر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنررانا محمد اقبال نے کہا کہ جا ن بچا نے کا معز ز پیشہ ہر دور میں قابل تحسین اور قابل احترام رہا ہے ۔ یو ں تو جا ن بچا نے والے ریسکیو ر ز کا ہر پیشہ اور ہر شعبہ اہم اور قا بل ستائش ہے مگر آ ج فا ئر فا ئٹر ز کے عا لمی دن کے مو قع پر ہما را محور وہ عظیم فا ئر فا ئٹر ز ہیں جو جا ن بچا نے کا کام آ گ کے پر خطر شعلو ں میں سر انجا م دیتے ہیں۔ گورنرپنجاب نے کہا کہ آج کے دن میں اپنے عظیم فائر فائٹرز کو سلام پیش کرتا ہوں جو انگا روں کو اپنے قدمو ں میں روندتے ہو ئے مو ت کی آ غو ش سے زند گی کو بقا ء کی طر ف کھینچ لا تے ہیں، خا ص طور پر اُن فا ئر فا ئٹر ز کو جنہو ں نے اپنے فرا ئض کی انجا م دہی میں اپنی زندگی کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کیا۔ان ہیروز میں ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کے فائر فائٹرز شامل ہیں ۔فا ئرریسکیورز کے عالمی دن کے مو قع پر میں اس با ت کاذکر بھی ضر و ری سمجھتا ہوں کہ ہمارے ملک کی فائر سروس نے عالمی سطح کا پیشہ وارانہ معیار حاصل کرنے میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا ڈاکٹر رضوان نصیر نہ صر ف پنجاب بلکہ دیگر صوبوں میں ریسکیو سروس کی توسیع کے لئے سر توڑ کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہمیں والڈ سٹی اور دیگر ایسے علاقوں میں فائر سیفٹی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پنجاب تمام محکموں کو بہت جلد موٹر وے پولیس، ریسکیو 1122جیسے محکموں جیسا بنادے گی۔ یقیناََ رضوان نصیر اور اُن کی ٹیم بہت محنتی ہے جنہیں ہم خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہمیں مل کر اپنے ملک کو خوشحال بنانا ہے۔ رانا محمداقبال نے مزید کہا کہ آگ سے حفاظت صرف ریسکیو رز کا ہی کام نہیں بلکہ آتشزدگی سے محفوظ معاشرے کی تعمیر میں تما م متعلقہ اداروں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ دنیا کی بہترین فائر سروس بھی اُس وقت تک اپنا کا م سر انجا م نہیں دے سکتی جب تک کہ کمیونٹی کی سطح پر آگ سے بچانے کے اقدامات نہ کیے جائیں ۔بلند و بالا عما ر تو ں کو آگ سے بچا نے کے لیے سیفٹی کے مخصو ص اُصولوں پر عملدارآ مد ضروری ہے۔ آج کے دن کی مناسبت سے یہ ضروری ہے کہ ہم آگ سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر کے لیے سنجیدگی سے کام کریں تاکہ قیمتی زندگیاں اور املاک بچائی جاسکیں۔اور اس سلسلے میں حکومت سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے اور جلد ہی قانون سازی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : علاقائی


loading...