سسرالیوں کے ہاتھوں ہلاک خاتون کا مقدمہ 4افراد کے خلاف درج

سسرالیوں کے ہاتھوں ہلاک خاتون کا مقدمہ 4افراد کے خلاف درج
  •  سسرالیوں کے ہاتھوں ہلاک خاتون کا مقدمہ 4افراد کے خلاف درج
  •  سسرالیوں کے ہاتھوں ہلاک خاتون کا مقدمہ 4افراد کے خلاف درج

 لاہور(کرائم سیل) غازی آباد کے علاقہ میں سسرالیوں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والی خاتون کا مقدمہ پولیس نے4افراد کے خلاف درج کر لیا تاہم ابھی تک کسی ملزم کو گرفتارنہیں کیا گیا ، خاتون اپنے 2بچوں کو روتا ہو ا چھوڑ کرمنوں مٹی تلے جا سوئی۔تفصیلات کے مطابق 30سالہ صدف کی 9سال قبل محمدعلی سے شادی ہو ئی تھی ، اس دوران صدف کے بطن سے دو بچے پیدا ہو ئے ۔چند روز قبل اس کے خاوند نے اس کو مبینہ طور پر آگ لگا کر شدید زخمی کر دیا تھا ، اس کو فوری طبی امداد کے لیے میو ہسپتال لے جا یا گیا جہاں وہ دو روز قبل دم توڑ گئی تھی۔پولیس نے مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں مقتولہ صدف کے شوہرمحمد علی اوراس کے بھائیوں بابر ، صابر اور محسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے لیکن ابھی تک کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں نہیں لا ئی گئی ہے۔

مزید : علاقائی


loading...