پنجاب میں بچوں پر ظلم و تشددکے ذریعے اموات میں اضافہ باعث تشویش ہے،نصیر احمد

پنجاب میں بچوں پر ظلم و تشددکے ذریعے اموات میں اضافہ باعث تشویش ہے،نصیر احمد

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے رہنما نصیر احمد ، شیخ علی سعید ،اختر شاہ،حسن ایوب نقوی نے شیخوپورہ میں زمیندار بھائیوں کی جانب سے فصل کو آگ لگانے کے الزام میں جلتی گندم کے کھیت میں جلا کر مارنے کی سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت زندگی کے ہر شعبہ میں ناکام ہے پنجاب میں بچوں اور بچیوں پر ظلم و تشدد اور جنسی درندگی کے زریعے اموات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان واقعات کو اہمیت نہیں دیتے بلکہ نرم دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مجرموں کو فائدہ پہنچاتے ہیں اورچالان بروقت مکمل نہ ہونے سے بھی جرم جلد رہا ہو جاتے ہیں ۔ نرم دفعات ہونے سے مجرم ضمانت پر رہا ہو جاتے ہیں اور مدعیوں پر زورڈال کر صلح پر مجبور کردیتے ہیں ۔ پنجاب میں میڈیا پر رپورٹ ہونے والے اندوناک واقعات میں آج تک کبھی بھی مجرم کو سزا نہ ہوئی ہے ۔ وزیراعلیٰ ان واقعات پر صرف نوٹس لینے کی حد تک اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔

پولیس افسران ان نوٹس لینے کے باجود بھی شرمناک واقعات مکمل نہیں کرتے، مسلم لیگ ن کے سابق 5سالہ اور موجودہ دور میں بچوں پر ظلم اور تشدد کے واقعات ،میں اضافہ ہوا ہے۔

، گزشتہ برس بھی گجرات میں معمولی واقعہ پر زمیندار کی جانب سے معصوم بچے کے دونوں ہاتھ کاٹنے کا واقعہ رونماہوا تھا لیکن زمیندار کو ابھی تک سزا نہیں ہوئی ہے آج بھی گوجرانوالہ میں ایک کاری کی جانب سے بچے کو آگ میں جلانے کا واقعہ پیش آیا ہے ۔چند روزقبل لاہور میں بیس ہزار روپے کے عوض فروخت ہونے والی بچی پر مالکان کی جانب سے تشدد کا واقعہ رپورٹ ہو چکاہے، لیکن پولیس کی ملی بھگت سے ظلم کرنے والے مالکان ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیخوپورہ اور گوجرانوالہ میں بچوں کو جلانے والے مجرموں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4


loading...