اثاثہ جات ریفرنس کیس، آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

اثاثہ جات ریفرنس کیس، آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
اثاثہ جات ریفرنس کیس، آصف زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)راولپنڈی کی احتساب نے عدالت سابق صدر آصف علی زرداری کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست قبول کر لی۔ آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس کی سماعت میں ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے استثنیٰ کی درخواست کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آصف زرداری اسلام آباد آ چکے ہیں اور انہوں نے عدالت بھی آنا تھا لیکن ان کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جس پر وہ عدالت میں نہیں آ سکے۔ فاروق نائیک نے کہا کہ آصف زرداری کے خلاف جھوٹا ریفرنس بنایا گیا ہے، پہلے بھی ان کے خلاف مقدمات بنائے گئے تھے جن میں وہ بری ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری آئندہ پیشی پر عدالت میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے استثنیٰ کی درخواست قبول کرتے ہوئے سماعت 13مئی تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف نے اپنے دورحکومت میں آصف علی زرداری کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کیس بنایا تھا۔

مزید : قومی


loading...