اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی ایک دن کے لیے روک دی

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی ایک دن کے لیے روک دی
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی ایک دن کے لیے روک دی

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شفقت حسین کی پھانسی پر ایک دن کے لیے عملدرآمد روک دیا۔ مجرم شفقت حسین نے عدالت سے عمر کا تعین کرنے کے لیے سزا پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست کی تھی، درخواست کی سماعت جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ شفقت حسین نے وکیل طارق حسن ایڈووکیٹ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ شفقت حسین کی عمر کا تعین جوڈیشل سطح پر ہونا چاہیے تھا، ایف آئی اے کو اس کا اختیار نہیں ہے۔عدالت عالیہ نے درخواست پر عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ایک دن کے لیے پھانسی ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت پھانسی کی سزا پر نظر ثانی نہیں کر سکتی کیونکہ سپریم کورٹ پہلے ہی سزا دے چکی ہے تاہم کیس میں کسی بھی سطح پر عمر کے تعین کا معاملہ نہیں اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا وفاق کو سپریم کوٹ کے کسی بھی فیصلے میں مداخلت کا اختیار نہیں ہے۔ یاد رہے کہ شفقت حسین کو کل کراچی میں پھانسی دی جانی تھی۔

مزید : قومی


loading...