وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے پہلے 100 میگاواٹ کے شمسی بجلی گھر کا افتتاح کردیا

وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے پہلے 100 میگاواٹ کے شمسی بجلی گھر کا ...
 وزیراعظم محمد نواز شریف نے پاکستان کے پہلے 100 میگاواٹ کے شمسی بجلی گھر کا افتتاح کردیا

  


بہاولپور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کو یہاں قائداعظم سولر پاور پلانٹ میں پاکستان کے پہلے 100 میگاواٹ کے شمسی بجلی گھر کا افتتاح کیا۔ 15 ارب روپے کی لاگت سے سولر پلانٹ آزمائشی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے جو 500 ایکڑ رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور چین کی امداد سے تقریباً 11 ماہ میں مکمل ہوا ہے جو قومی گرڈ میں 100 میگاواٹ بجلی کا اضافہ کرے گا۔

حکومت پنجاب نے پاور پلانٹ کے قیام کے اخراجات برداشت کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے محکمہ ڈاک کی جانب سے جاری کردہ ایک یادگاری ٹکٹ کا بھی افتتاح کیا۔ تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، قائمقام گورنر رانا محمد اقبال خان، وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف، وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور چینی سفیر سن وی ڈونگ اور بڑی تعداد میں وفاقی اور صوبائی وزراءنے شرکت کی۔ قبل ازیں وزیراعظم کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر علاقہ کا خوبصورت روایتی رقص بھی پیش کیا گیا جبکہ دو معروف لوک گلوکاروں نے اپنی خوبصورت آوازوں کے ساتھ گیت گا کر حاضرین کی داد وصول کی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...