این اے 125، فیصلے کا علم ہونے پر عمران خان مسکرادیئے اور نوافل پڑھے : ریحام خان

این اے 125، فیصلے کا علم ہونے پر عمران خان مسکرادیئے اور نوافل پڑھے : ریحام خان
این اے 125، فیصلے کا علم ہونے پر عمران خان مسکرادیئے اور نوافل پڑھے : ریحام خان

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان نے کہا کہ فیصلے کا علم ہونے پر عمران خان نے نوافل پڑھے ۔

 نجی ٹی وی چینل سے گفتگواور ٹوئیٹر پر اپنے ٹوئیٹس میں ریحام خان نے کہاکہ اُنہوں نے عمران خان کو این اے 125کے فیصلے سے آگاہ کیا جس پر عمران خان مسکرائے اور نماز کیلئے چلے گئے ، ٹربیونل کے فیصلے سے لوگوں کو حوصلہ ملا۔ اُنہوں نے کہاکہ یہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ووٹ دیتے کسی اور ہیں اور وہ چلاکسی اور کے کھاتے میں ہے ، ری الیکشن ہی اس کا حل نہیں بلکہ ذمہ داران کو سزاملنی چاہیے تاکہ آئندہ لوگوں کے لیے سبق کا باعث اور حوصلہ شکنی ہو۔

ریحام خان نے کہاکہ خواجہ سعدرفیق کاکہناتھاکہ ٹربیونل کا حکم الیکشن کمیشن کے عملے کیخلاف آیاہے ، اس سے یہ بھی ثابت ہواکہ زرداری کا موقف بھی ٹھیک تھاجس میں اُنہوں نے کہاتھاکہ یہ آراوز کا الیکشن تھا ، وہ آراوز بھی عمران خان کے نہیں تھے ۔

اُن کاکہناتھاکہ بطوراہلیہ وہ خوش ہیں کہ جو جدوجہد کررہے تھے ، اس کا آغاز ہوگیاہے ، ابھی توآرڈر شروع ہواہے ،اس سے یہ نتیجہ نکلا کہ اپنے اصولوں پر کھڑے رہو اور یقین کیساتھ کوشش کریں ، تاخیر ہی سہی آپ کا مقصد حاصل ہوگا۔اُنہوں نے لکھاکہ اب ہمارے سینئر تجزیہ نگار دھرنے کو ڈرامہ کہنے سے متعلق کیا کہناچاہیں گے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...