خواجہ سعد رفیق کی نااہلی، مسلم لیگ (ن) کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

خواجہ سعد رفیق کی نااہلی، مسلم لیگ (ن) کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
خواجہ سعد رفیق کی نااہلی، مسلم لیگ (ن) کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ

  


 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)الیکشن ٹربیونل کی طرف سے لاہور کے حلقہ این اے 125 کے انتخابات کو کالعدم قرار دیئے جانے پر مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے کیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) الیکشن ٹریبونل کا تفصیلی فیصلہ حاصل ہونے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے تحریک انصاف کے حامد خان کی دھاندلی کے متعلق درخواست نمٹاتے ہوئے حلقہ 125کے انتخابات کالعدم قرار دے دیئے تھے اور الیکشن کمیشن کو2ماہ میں حلقے میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید : قومی


loading...