دبئی سے آنیوالے مسافر کے جسم سے باندھا گیا 4کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا

دبئی سے آنیوالے مسافر کے جسم سے باندھا گیا 4کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا
دبئی سے آنیوالے مسافر کے جسم سے باندھا گیا 4کروڑ روپے کا سونا پکڑا گیا

  


لاہور (ویب ڈیسک) لاہور ائرپورٹ پر کسٹمز حکام نے دبئی سے آنیوالے مسافر کے جسم کے ساتھ ’’باندھا‘‘ گیا 4 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا قبضے میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کلکٹر کسٹمز ثاقب وڑائچ نے خفیہ اطلاع پر ویجی لینس مہم کو چوکنا کردیا تھا۔ ائر بلیو کی پرواز وی اے 411کے ذریعے اوکاڑہ کا رہائشی محمد اسلم لاہور پہنچا تو کسٹمز کے عملہ نے اسے روک کر تلاشی لی تو اس کے جسم کے ساتھ لپٹا گیا 4 کروڑ کا سوچنا ملا جس میں 73سونے کے بسکٹ اور جیولری برآمد ہوئی۔ ملزم کو اندراج مقدمہ کیلئے کسٹمز اینٹی سمگلنگ کے انسپکٹر شاہد حسین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

مزید : لاہور


loading...