سابق سپیکر فہمیدہ مرزا شوہر ذوالفقار مرزا کو بچانے کیلئے سرگرم

سابق سپیکر فہمیدہ مرزا شوہر ذوالفقار مرزا کو بچانے کیلئے سرگرم
سابق سپیکر فہمیدہ مرزا شوہر ذوالفقار مرزا کو بچانے کیلئے سرگرم

  


بدین(آن لائن) سابق سپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا اپنے شوہر ذوالفقار مرزا کو بچانے کیلئے سرگرم ہوگئی ہیں۔ فہمیدہ مرزا نے صورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کے لئے سابق صدر آصف علی زرداری اورپیپلز پارٹی کے دیگر سینئر رہنماؤں سے رابطے کئے ہیں۔آصف زرداری نے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرادی ہے۔ ذرائع کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی رات بدین میں کشیدہ صورتحال کے بعدڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پیپلز پارٹی کے اہم رہنماؤں سے بھی رابطے کئے ہیں تاہم ان رہنماؤں نے ذوالفقار مرزا کے آصف زرداری پر سنگین الزامات پر سخت ناراضگی کااظہار کیا ہے اور کسی بھی قسم کے تعاون سے معذرت کی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور انہیں بدین کی صورت حال اور اپنے شوہر ذوالفقار مرزا پر عائدکئے جانے والے مقدمات کے بارے بھی آگا ہ کیا اورصورتحال کو افہام و تفہیم سے حل کرنے کی درخواست کی ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے اپنے شوہر کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر پی پی کے شریک چیئرمین سے معذرت بھی کی اور یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ ایسے واقعات کا تدارک کیا جائے گا۔

مزید : بدین


loading...