دھرنوں سے قوم کے قیمتی مہینے ضائع، متعدد قومی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے:شہباز شریف

دھرنوں سے قوم کے قیمتی مہینے ضائع، متعدد قومی منصوبے تاخیر کا شکار ...
دھرنوں سے قوم کے قیمتی مہینے ضائع، متعدد قومی منصوبے تاخیر کا شکار ہوئے:شہباز شریف

  


بہاولپور( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کی وجہ سے ملکی ترقی کے کئی منصوبوں میں خلل پڑا، راولپنڈی، اسلام آباد میٹرو بس منصوبہ، سولر پاور پراجیکٹ اور دیگر قومی منصوبے دھرنوں کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوئے ہیں, دھرنوں نے قوم کے قیمتی مہینے ضائع کر دیئے جس کی وجہ سے پاکستان کے عوام کی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب بہاولپور میں قائد اعظم سولر انرجی پارک فیز ٹو اور ہزار میگاواٹ کے منصوبے کی  افتتاحی  تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کا یہ منصوبہ ایک سال کے قلیل عرصے میں مکمل کیا گیا ہے جس سے گزشتہ 2ماہ سے قومی گرڈ میں شامل کی جا رہی ہے، اس سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔ یہ منصوبہ چین کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔ چینی کمپنی نے منصوبے میں 2ارب روپے کی رعایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے منصوبے میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم میاں نواز شریف کے مشکور ہیں، ہم نے دھرنوں کے باعث منصوبوں میں ہونے والی تاخیر پر قابو پالیا ہے کیونکہ دن رات محنت کی جائے تو کچھ بھی مشکل نہیں رہتا۔

مزید : قومی /Headlines


loading...