آصف علی زرداری کی بیماری کا وکیل نے بتادیا

آصف علی زرداری کی بیماری کا وکیل نے بتادیا
آصف علی زرداری کی بیماری کا وکیل نے بتادیا

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری اسلام آباد موجودگی کے باوجود بیماری کی وجہ سے احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور تمام ترانتظامات مکمل ہونے کے باوجود ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کردی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔

کیس کی سماعت سے متعلق تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں ۔

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سابق صدر کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایاکہ زرداری پیشی کیلئے ہی اسلام آباد آئے تھے اور رات کو فیصلہ ہواتھاکہ وہ دن گیارہ بجے عدالت پہنچ جائیں گے لیکن صبح پتہ چلاکہ رات کو زرداری نے کوئی ایسی چیز کھالی جس کی وجہ سے فوڈپوائزننگ ہوگئی اور قے ، پیچش وغیرہ کی وجہ سے عدالت پیش نہیں ہوسکتے ، طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے ، عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور پیشی کیلئے ہی کراچی سے آئے تھے ۔

مزید : اسلام آباد


loading...