این اے 125 :خواجہ سعدرفیق کا بیک وقت سپریم کورٹ جانے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

این اے 125 :خواجہ سعدرفیق کا بیک وقت سپریم کورٹ جانے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا ...
این اے 125 :خواجہ سعدرفیق کا بیک وقت سپریم کورٹ جانے اور دوبارہ الیکشن لڑنے کا فیصلہ

  


اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خواجہ سعد رفیق نے بیک وقت حلقہ این 125کے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے اور نئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ الیکشن ٹربیونل کی طرف سے نااہل کیے گئے ن لیگی رہنماءنے پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ سعد رفیق سپریم کورٹ سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر حکم امتناعی جاری کرنے کی درخواست نہیں کریں گے بلکہ نئے الیکشن میں حصہ لیں گے۔پارٹی قیادت نے سعد رفیق کو نئے الیکشن میں حصہ لینے کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...