فلائیڈ مے ویدر نے عامر خان کا فائٹ کا چیلنج قبول کر لیا
لاس ویگاس(ویب ڈیسک)فلپائنی باکسر مینی پیکیوکو فائٹ آف دی سنچری میں شکست دینے والے امریکی باکسر فلائیڈمے ویدر نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا فائٹ کا چیلنج قبول کرلیا۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ فلائیڈ مے ویدر کے منیجر نے فائٹ کی یقین دہانی کرادی ہے جو اسی سال ستمبر میں ہوسکتی ہے۔یادرہے کہ دوروز قبل امریکی باکسرمے ویدر نے مینی پیکیو کو شکست دے کر باکسنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی لڑائی جیتی ہے ۔مے ویدر نے اپنے کیریئر میں 48مقابلے کئے اور تمام میں فتح یاب رہے۔