محمد حفیظ کی جگہ کامران اکمل لاہور لائنز کے کپتان مقرر

محمد حفیظ کی جگہ کامران اکمل لاہور لائنز کے کپتان مقرر
محمد حفیظ کی جگہ کامران اکمل لاہور لائنز کے کپتان مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی)وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو محمد حفیظ کی جگہ لاہور لائنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گیارہ مئی سے فیصل آباد میں شروع ہونے والے سپر ایٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کو لاہور لائنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل آل راؤنڈر محمد حفیظ لاہور لائنز کے کپتان تھے۔ اعلان کر دہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، ناصر جمشید، محمد حفیظ، عمر اکمل، شعیب ملک، اظہر علی، سعد نسیم، محمد سعید، وہاب ریاض، اعزاز چیمہ، عمران علی، محمد آفتاب، عدنان رسول، مصطفی اقبال، آصف رضا، قیصر اشرف اور امام الحق شامل ہیں، عامر الیاس بٹ کو لاہور لائنز کا منیجر اور محسن کمال کو کوچ مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کھیل -