سعد رفیق وعدے کے مطابق سیاست چھوڑنے کااعلان کریں: بابر اعوان
لاہور(ویب ڈیسک) تجزیہ کار ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ اگر وہ ہار گئے تو سیاست چھوڑ دیں گے ۔دھاندلی ثابت ہوگئی ہے اور اب خواجہ سعد رفیق کو چاہیے کہ باعزت طریقے سے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں۔میڈیا سے گفتگو میں ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ سیاسی اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپیلوں کے چکر میں نہ پڑے بلکہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ قبول کرے اور انتخابات میں حصہ لیکر اپنی قوت کو ثابت کرے۔