آفتاب اقبال نے عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق بے بنیاددعوے پر معافی مانگ لی

آفتاب اقبال نے عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق بے بنیاددعوے پر معافی مانگ لی
آفتاب اقبال نے عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق بے بنیاددعوے پر معافی مانگ لی

  


اوکاڑ ہ(مانیٹرنگ ڈیسک) جیونیوز کے پروگرام خبرناک کے میزبان آفتاب اقبال نے عمران خان کی ذاتی زندگی کے بارے میں ایک بے بنیاد الزام کا اعتراف کرلیا جس پر ری ایکشن آنے کے بعد معذرت کرلی ۔

اپنے ایک انٹرویو میں آفتاب اقبال نے بتایاکہ عمران خان صاحب کیساتھ لاشعوری طور پر زیادتی کی ہے اور شرارت کے طورپر عمران خان اور عائلہ ملک کا تعلق جوڑلیا، ، خیال تھا کہ کچھ نہیں ہوگا، عمومی طورپر اپنے کسی کیے پر پچھتاوانہیں ہوتالیکن اس معاملے میں بہت پشیمانی ہوئی ، ایک لفظ استعمال کرنا نہیں چاہتا لیکن میں مجبور ہوں کیونکہ اس کے علاوہ کوئی لفظ ایسی جامعیت نہیں رکھتا، صحیح معنوں میں ”ہم نے’ چوول‘ ماری تھی جو کہ نہیں مارنی چاہیے تھی “۔

آفتاب اقبال نے بتایاکہ اس معاملے پر عمران خان کو منانے اور معافی مانگنے میں بڑی دیر لگی ، ایک سٹیج ایسی بھی آئی کہ معافی مانگنا بند ہو گیا تھا کیونکہ اس دور میں پی ٹی آئی کے اقتدار میں آنے کے خدشات بڑھ تھے تواس وقت مناسب نہیں تھاکیونکہ شاید وہ یہ سمجھتے کہ اقتدار میں آتا دیکھ کر معافیاں مانگنے لگے ہیں لیکن پھر دھرناختم ہونے کے بعد معاملہ سلجھ گیا۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ ڈمی میوزیم سے کبھی کسی کو شکایت نہیں ہوئی ، خان صاحب بھی اس سے نالاں نہیں تھے ، بڑے خوش اور انجوائے کرتے ہیں ، مشرف صاحب بھی خوش ہوتے ہیں، گیلانی صاحب کی تو بات ہی اور ہے ، وہ بہت نفیس آدمی ہیں ،اس معاملے میں شہبا ز شریف بھی ثانی نہیں رکھتے۔

مزید : اوکاڑہ


loading...