کسٹمز حکام کا سفارش قبول کرنے سے انکار، ایان کیخلاف گھیرا تنگ

کسٹمز حکام کا سفارش قبول کرنے سے انکار، ایان کیخلاف گھیرا تنگ
کسٹمز حکام کا سفارش قبول کرنے سے انکار، ایان کیخلاف گھیرا تنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن) کسٹمز حکام نے ماڈل ایان علی کیخلاف گھیرا تنگ کرلیا۔ ماڈل کی جانب سے رقم اپنے بھائی کو ایئر پورٹ پر دینے کے بیان کے بعد ماڈل کے بھائی کو قربانی کا بکرا بنائے جانے کا امکان ہے۔ بااثر شخصیات کی جانب سے دباؤ کے باوجود کسٹمز حکام نے تفتیش کے عمل میں کسی قسم کے دباؤ یا سفارش قبول کرنے سے انکار کردیا۔ کسٹمز حکام کی کوششوں اور بہترین منصوبہ بندی کی وجہ سے ایان علی کی ضمانت اب تک نہ ہوسکی ایان علی کی جانب سے پکڑی جانے والی رقم کی مالک ہونے کا اقرار کرنے کے بعد کسٹم ایکٹ کے تحت رقم کی سمگلنگ کے الزام میں رقم ضبطگی اور زیادہ سے زیادہ 14سال قید ہونے کا امکان ہے۔ پاکستان کسٹمز کے ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی سے ایئر پورٹ پر پکڑی جانے والی منی لانڈرنگ نہیں بلکہ سمگلنگ کے ضمرے میں آتی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -