5سال پورے ہونے تک لوڈ شیڈنگ کا جڑ سے اکھاڑ دینگے :عابد شیر
فیصل آباد (آن لائن) وفاقی وزیر مملکت برائے پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ ہمارے پانچ سال پورے ہونے تک لوڈ شیڈنگ کو جڑ سے اکھاڑدیا جائے گا ۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ملک کو روشن کریگی۔ لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی کردی گئی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ غوث نگر میں ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اٹھا رہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی مگر اب صرف چھ گھنٹے کی رہ گئی ہے۔