ماؤ باغیوں کے حملے، 8بھارتی فوجی ہلاک

ماؤ باغیوں کے حملے، 8بھارتی فوجی ہلاک
ماؤ باغیوں کے حملے، 8بھارتی فوجی ہلاک

  


نئی دہلی( اے ایف پی ) بھارت کے شمالی مشرقی ریاست ناگالینڈ میں ماؤ باغیوں کے حملے میں 8فوجی اہلکار ہلاک اور 4زخمی ہوگئے ہیں۔ ایف پی کے مطابق مینمار کی سرحد کے قریب باغیوں نے آسام رائفلز کے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 8اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ 4زخمی ہوگئے ۔ آسام رائفلز کے ایک آفیسر نے بتایا کہ حملے میں نیشنل سوشلسٹ کونسل آف ناگالینڈ کے گروپ میں ملوث ہونے کا امکان ہے انہوں نے بتایا کہ دو گاڑیوں میں سوار سکیورٹی اہلکار قریبی علاقے سے پانی لے جانے جارہے تھے کہ ان کی گاڑی ایک بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے بعد باغیوں نے اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

مزید : بین الاقوامی


loading...