ٹی وی سیریل ”ہم اداس لوگ“ کی شوٹنگ،اداکارہ طاہرہ آرزو گہری کھائی میں گر کر شدید زخمی

ٹی وی سیریل ”ہم اداس لوگ“ کی شوٹنگ،اداکارہ طاہرہ آرزو گہری کھائی میں گر کر ...
ٹی وی سیریل ”ہم اداس لوگ“ کی شوٹنگ،اداکارہ طاہرہ آرزو گہری کھائی میں گر کر شدید زخمی

  


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹی وی ڈرامہ سیریل،،ہم اداس لوگ،، کی شوٹنگ چھا نگا ما نگا کے خوبصورت مقامات پر کی جا رہی تھی کہ اداکارہ طاہرہ آرزو پاﺅں پھسل جانے کی وجہ سے گہری کھائی میں گر گئیں ،جس سے اداکارہ طاہرہ آرزو کو شدید چوٹیں لگیں ،اداکارہ کو فورا مقامی ہسپتال سے مرہم پٹی کروا دی گئی ہے۔پروڈیوسرایم جاویداقبال نے اس واقع کے بعد ڈرامہ سسیریل ،،ہم اداس لوگ،،کی شوٹنگ بند کروادی اور اب یہ شوٹنگ  اداکارہ کی  صحتیابی کے بعد دوبارہ سے ہو گی،یاد رہے یہ ڈرامہ سیریل کافی بڑے بجٹ سے تیار کی جا رہی ہے،جس کی کہا نی معروف رائٹر ایم اے تبسم سے لکھوائی گئی ہے۔جبکہ اس کے ہدائیتکار نعیم خا ن ہیں۔جو اس سے قبل ڈرامہ سسیریل ،،دھواں، آ نکھیں  ،،کی ڈائریکشن دے چکے ہیں۔

مزید : تفریح


loading...