لیاقت آبادمیں بس نے 10افراد کو کچل دیا

لیاقت آبادمیں بس نے 10افراد کو کچل دیا
لیاقت آبادمیں بس نے 10افراد کو کچل دیا

  


کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )لیاقت آباد کے علاقے میں تیز رفتار بس نے 10نمبرسٹاپ پر کھڑے 10افراد کو کچل دیاجن میں سے تین افراد دم توڑگئے ہیں ۔

ریسکیوذرائع کے مطابق فردوس شاپنگ سنٹر کے قریب بس سٹاپ پر موجود افراد پر تیز رفتار بس بے قابو ہوکر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں زخمی ہونیوالے افراد کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوںمیں خواتین اور بچے بھی موجود ہیں ۔

ایس ایس پی طاہرنورانی نے بتایاکہ شہریوں نے بس ڈرائیور کو پکڑلیاتھا اور تشدد کا نشانہ بنایالیکن جلد ہی پولیس نے مشتعل شہریوں سے چھڑاکر ڈرائیورکوگرفتار کرلیا۔

بتایاگیاہے کہ مشتعل شہریوں نے بس کی توڑپھوڑ کرنے کے بعد آگ لگادی ۔

مزید : کراچی


loading...