کنگنا رانا وت کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

کنگنا رانا وت کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا
کنگنا رانا وت کو نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا دیا گیا

  


ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کو بہترین اداکاری پر نیشنل فلم ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ اداکار ششی کپور بیماری کے باعث دادا صاحب پھالکے ایوارڈ وصول نہ کر سکے۔ نئی دلی میں 62 ویں نیشنل فلم ایوارڈز کی تقریب ہوئی جس میں بھارتی صدر پرناب مکھرجی کے ساتھ وزیر اطلاعات و نشریات ارون جیٹلی بھی شریک ہوئے، بالی ووڈ اداکارہ کنگنا راناوت کو ان کی فلم کوئن کے لیے بہترین اداکاری پر ایوارڈ دیا گیا، اداکار دھنش کو بطور پروڈیوسر2 ایوارڈز ملے۔ لیجنڈ اداکار ششی کپور گردے میں تکلیف کی وجہ سے تقریب میں شریک نہیں ہو سکے جس کے بعد ممبئی میں انہیں خصوصی طور پر علیحدہ تقریب میں ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

مزید : تفریح


loading...