راج کمار راﺅ نے ودیا بالن کو 3 زور دارتھپڑ جڑ دیئے

راج کمار راﺅ نے ودیا بالن کو 3 زور دارتھپڑ جڑ دیئے
راج کمار راﺅ نے ودیا بالن کو 3 زور دارتھپڑ جڑ دیئے

  


ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکاروں کو اپنی فلموں اور ڈراموں کو حقیقت کے قریب لے جانے کے لیے بعض اوقات انتہائی سخت مراحل سے بھی گزرنا پڑتا ہے اور ایسا ہی کچھ بولی وڈ کی نئی فلم 'ہماری ادھوری کہانی' کی شوٹنگ کے دوران ہوا جب اداکارہ ودیا بالن کو حقیقت میں تھپڑ کھانا پڑے۔ اس فلم میں ودیا بالن ایک گھریلو تشدد کا شکار خاتون کا کردار ادا کر رہی ہیں جب کہ ان کے آن سکرین شوہر کا کردار راج کمار راو نبھا رہے ہیں۔ شوٹنگ کے دوران ایک سین میں ودیا بالن کو اپنے شوہر سے تھپڑ کھانا تھا مگر کسی کو بھی اندازہ نہیں تھا کہ راج کمار اپنی سینئر اداکارہ کو حقیقت میں تھپڑ ماریں گے۔ اس سین کو 3 مرتبہ فلمایا گیا اور تینوں مرتبہ فلم کے عملے کو ایسا ہی منظر دیکھنے کو ملا۔ فلم کے ہدایت کار موہت سوری کے مطابق پہلی بار یہ سین کیے جانے پر وہ خود حیران رہ گئے لیکن جب انہوں نے ودیا کو اپنی اداکاری جاری رکھتے دیکھا تو اندازہ ہوا کہ دونوں اداکاروں نے سین کو بخوبی فلمانے کے لیے پہلے سے ایسا طے کرلیا تھا۔

مزید : تفریح


loading...