بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس حادثہ ،50 افراد ہلاک،متعدد زخمی

بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس حادثہ ،50 افراد ہلاک،متعدد زخمی
 بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس حادثہ ،50 افراد ہلاک،متعدد زخمی

  


بھوپال(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں بس حادثے کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے،زخمیوں میں بعض کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع پنا میں مسافر بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی اوراس میں سوار 50 مسافر جھلس کر ہلاک اور 14 سے زائد زخمی ہوگئے، لاشوں اورزخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ہسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں، زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے بس حادثے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے ہوئے مرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی، ریاستی حکومت نے عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے ہلاک اورزخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...