شادی کے بعد شوبز کی د نیا میں نئی اننگز کےلئے خود کو تیا رکررہی ہوں :اداکارہ مدیحہ شاہ

شادی کے بعد شوبز کی د نیا میں نئی اننگز کےلئے خود کو تیا رکررہی ہوں :اداکارہ ...
شادی کے بعد شوبز کی د نیا میں نئی اننگز کےلئے خود کو تیا رکررہی ہوں :اداکارہ مدیحہ شاہ

  


لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مدیحہ شاہ نے کہا ہے کہ شادی کے بعد شوبز کی دنیا میں نئی اننگز کھیلنے کےلئے خود کو تیارکررہی ہوں ،متعدد ٹی ڈراموں اور مارننگ شو زکی پیشکش ہورہی ہے مگر  میں سارے معاملات کو بڑی باریک  بینی سے دیکھ رہی ہوں اورفی الوقت جلد بازی  میں  کوئی  فیصلہ   نہیں کررہی ۔مدیحہ شاہ نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب کراچی  میرا  سسرال ہے اور زیادہ تر وقت کراچی  میں ہی گزر رہا ہے اور اپنی خوشگوار ازدواجی زندگی  میں بہت خو ش ہوں ۔مجھے اپنے سسرال سے جس طرح کی محبت ملی اس کا  میں  تصور بھی  نہیں کرسکتی تھی ۔ مدیحہ شاہ نے کہا کہ شادی کے بعد لڑکی کی مصرو فیات اور ذمہ داریوں  میں  اضافہ ہوجاتا ہے اور مجھے بھی ایسے ہی حالات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔میرے لبوں پر ہر وقت یہی دعا ہوتی ہے کہ پاکستان زندگی کے ہرشعبے  میں ترقی کرے اور خاص طور پر شوبز کے میدان  میں  بالی وڈکا دلیرانہ انداز مقابلہ کرتے ہوئے اس سے سبقت حاصل کرے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں جس طرح کا بہترین اور خوبصورت ٹیلنٹ ہے ا س کو استعمال کرنے سے فلم انڈسٹری کے حالات بہتر ہوسکتے  ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے جب بھی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے آواز دی جائے گی تو  میں  قدم باقدم ساتھ چلنے کےلئے تیار ہوں ۔

مزید : تفریح


loading...