بڑی شخصیات کی نقل کر کے بڑالطف آتا ہے مگردل آزاری مقصد نہیں: صباقمر

بڑی شخصیات کی نقل کر کے بڑالطف آتا ہے مگردل آزاری مقصد نہیں: صباقمر
بڑی شخصیات کی نقل کر کے بڑالطف آتا ہے مگردل آزاری مقصد نہیں: صباقمر

  


لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) معروف اداکارہ و ماڈل صباءقمر نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری بھارت کومات دے چکی ہے ،روز بروز پاکستانی ڈراموں کی مقبولیت  میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ٹی وی ڈرامہ میری پہلی ترجیح ہے کیونکہ  میں  نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی سے ہی کیا ، کیریئر میں ہرطرح کے کردار بخوبی نبھا چکی ہوں مگر ذاتی طورپرمجھے کامیڈی سے بھرپور کردار پسند ہےں ۔ ایک سوال کے جواب میں صباءقمر نے کہا کہ بڑی  شخصیات کی نقل کر کے بڑالطف آتا ہے مگرکسی کی دل آزاری کرنا میرامقصد ہر گز   نہیں ہے فنکار کو جو کردار دیاجاتا ہے اسے پرفارم کرنا فنکار کی مجبوری ہوتا ہے ۔

مزید : تفریح


loading...