خام تیل کی قیمتوں میں کمی

خام تیل کی قیمتوں میں کمی
خام تیل کی قیمتوں میں کمی

  


سنگاپور(مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیاءکی علاقائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ  جاری ہے۔ گلوبل مارکیٹ میں خام تیل کی طلب کے مقابلے میں رسد میں اضافے نے خام تیل کی قیمتوں میں کمی کو فرغ دیا۔ سنگاپور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک کے مین کنٹریکٹ کے تحت یو ایس مارک ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی جون کیلئے سپلائی 7 سینٹ کی کمی کے ساتھ 58.86 ڈالر فی بیرل اور برنٹ نارتھ سی خام تیل کی جولائی کیلئے سپلائی 10 سینٹ کی کمی کے ساتھ 66.35 ڈالر فی بیرل میں طے ہوئی۔ گذشتہ ماہ سے اب تک خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال جون کے بعد فروری 2015ءتک خام تیل کی قیمتوں میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی تھی۔

مزید : بزنس


loading...