دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر کھولنے پر اتفاق ‘افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی بارے پیشرفت نہ ہوسکی

دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر کھولنے پر اتفاق ‘افغانستان سے غیر ملکی افواج ...
 دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر کھولنے پر اتفاق ‘افغانستان سے غیر ملکی افواج کی واپسی بارے پیشرفت نہ ہوسکی

  


دوحہ( مانیٹرنگ ڈیسک)قطر میں افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکرات میں دوحہ میں طالبان کا سیاسی دفتر کھولنے پر اتفاق کر لیا گیا، تاہم غیر ملکی افواج کی افغانستان سے واپسی اور جنگ بندی کے بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر میں ہونے والے2روزہ غیر سرکاری اجلاس میں فریقین کے 40 نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے کے لیے اسے دوحہ میں سیاسی دفتر کھولنے کی اجازت دی جائے جبکہ اجلاس میں اس بات کا بھی مطالبہ کیا گیا کہ تاکہ وہ مذاکرات کے لیے سفر کر سکیں غیر ملکی فوجوں کی موجودگی میں طالبان نے لڑائی بند کرنے سے انکار کر دیا۔

مزید : بین الاقوامی


loading...