ملک پر اشرافیہ کا قبضہ،بلدیاتی الیکشن عوام کو آزاد کر دے گا‘ عمران خان

ملک پر اشرافیہ کا قبضہ،بلدیاتی الیکشن عوام کو آزاد کر دے گا‘ عمران خان
ملک پر اشرافیہ کا قبضہ،بلدیاتی الیکشن عوام کو آزاد کر دے گا‘ عمران خان

  


بشام(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کا نظام ٹھیک لیکن ہمارا خراب ہے، ان ممالک میں کوئی درخواستیں لے کر کسی کے پیچھے نہیں گھومتا،ہمارے ملک کا نظام صرف اشرافیہ کا ہے، یہاں امیر کو ہر سہولت میسر ہے لیکن غریب کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ تحریک انصاف اقتدار میں آ کر موجودہ نظام کو تبدیل کر دے گی۔ہمارے دور میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کا کام صرف قانون سازی ہو گا. بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ اگر حکومت ملی تو تعلیم پر زور اور نوجوانوں کو سستے قرضے دیں گے۔ آئندہ بلدیاتی انتخابات کے بعد عوام اپنے فیصلے خود کریں گے، کے پی کے میں بلدیاتی نظام عوام کو آزاد کر دے گا اور عوام کے فنڈز عوامی نمائندوں کے پاس آئیں گے۔ عمران خان نے نے ایک بار پھر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں بیٹھ کر فون پر رونا اور گانا گایا جا رہا ہے۔

مزید : قومی


loading...