خود کو سینیٹر ظاہر کر کے سینیٹ کی عمارت میں داخل ہونے والا شخص گرفتار

خود کو سینیٹر ظاہر کر کے سینیٹ کی عمارت میں داخل ہونے والا شخص گرفتار
خود کو سینیٹر ظاہر کر کے سینیٹ کی عمارت میں داخل ہونے والا شخص گرفتار

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ میں اجنبی شخص کے داخل ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور سیکیورٹی انچارج کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایک اجنبی شخص خود کو سینیٹر ظاہر کر کے سینیٹ کی عمارت میں داخل ہو گیا تاہم حقیقت کا علم ہونے پر انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں اور فوری طور پر اجنبی شخص کو حراست میں لے کر سیکیورٹی انچارج کو معطل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجنبی شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی حراست میں ہے جہاں اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جب پاکستان تحریک انصاف کے اراکین طویل عرصہ کی ’بغاوت‘ کے بعد پارلیمینٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوئے تو حکومتی اراکین نے انہیں ”اجنبی“ قرار دیا تھا لیکن یہ شخص واقعی ہی اجنبی ہے اور سیکیورٹی اہلکار سینیٹ کی عمارت میں گھسنے کا مقصد جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : قومی /اہم خبریں


loading...