آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ،پاکستان میں ’را‘ کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا نوٹس

آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ،پاکستان میں ’را‘ کی جانب سے ...
آرمی چیف کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس ،پاکستان میں ’را‘ کی جانب سے دہشتگردی پھیلانے کا نوٹس

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کی جانب سے ملک میں بد امنی پھیلانے کانوٹس لیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں یہ عزم کیا گیا کہ پاکستان ،ملک اور فوج کی عزت ووقار کا ہر حال میں تحفظ کیا جائے گا۔اس اجلاس میں اعلی عسکری قیادت کی طرف سے ملک کی اندرونی اور بیرونی صورتحال اور پاک فوج کے پیشہ وارانہ امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں اور ملزموں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جائے گی اور ان کے خلاف آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔اس اجلاس میں آرمی چیف نے کورکمانڈرز کو ہدایت کی قبائلی علاقوں میں چھپے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا جائے اور انہیں ملک دشمن کاروائیاں کرنے سے روکا جائے ۔

اختیارات کا ایک ہاتھ میں ہونا خطرناک ہو سکتا ہے ،چیف جسٹس

مزید : قومی /Headlines


loading...